سائنس فیسٹول میں مختلف پراجیکٹس کی شاندار نمائش

سائنس فیسٹول میں مختلف پراجیکٹس کی شاندار نمائش


کراچی (24 نیوز)سندھ کے ضلع قمبر میں سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعاون سے سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے سائنس پراجیکٹس نمائش کے طور پر پیش کیے گئے۔

ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیر ہے ساقی ،ضلع قمبر میں سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے تعاون سے ورلڈ سپیس ویک کے نام سے سائنس فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔طالبات نے نمائش کے لیے سپیس راکٹ، سولر سسٹم،وائرس ،فضائی آلودگی ،پی ایس او پیٹرول پمپ، پیپر کارڈ،ورلڈ میپ ،پی آئی اے جہاز ،ایل ای ڈی ٹیبلٹس سمیت مختلف ماڈل پیش کیے گئے سائنس فیسٹیول میں ضلع بھر کے 40 سے زائد سکولز کے طلبہ و طلبات نے حصہ لیا جن کے 120 ماڈل پراجیکٹس اسٹالز کی زینت بنے سائنسی فیسٹیول میں شریک طلباء نے مختلف ماڈل پراجیکٹس پیش کرکے حاضرین کو حیران کردیا ضلع قمبر میں سائنس فیسٹیول کا مقصد بچوں میں ذہانت بڑہانہ ایسے پراجیکٹ بنا کر پیش کرنے سے دیکھنے والے بچوں میں بھی جذبہ آ جاتا جیسے وہ بھی پراجیکٹ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہمارے شہر میں سائنسی فیسٹیول ہوا ہم نے بھی پراجیکٹ ماًل بنایا ہے ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہیے اس سے ہماری صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

سندھ میں بھی ٹینلٹ موجود ہیں بچوں نے مختلف اقسام کے پروجیکٹس بنائے ہیں جس میں بچوں میں صلاحیتیں بڑہتی ہیں ۔ایسے سائنس فیسٹیول سرکاری سطح پر منعقد کیے جائیں جیسے بچوں میں خود اعتمادی میں اور صلاحیتوں میں مزید لوہا منواسکیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer