مریم نواز کی کمرہ عدالت میں سیلفیاں،جج برہم،بڑا حکم دیدیا

مریم نواز کی کمرہ عدالت میں سیلفیاں،جج برہم،بڑا حکم دیدیا


لاہور(24 نیوز) احتساب عدالت  نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔

   احتساب عدالت  میں چودھری شوگر ملز کیس پر سماعت ہوئی، ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور یوسف عباس کوعدالت میں پیش کیا گیا، جج نے مریم نواز کو روسٹرم پر طلب کیا، مریم نواز کے روسٹرم آنے پر پیشی پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لینی  شروع کردیں، جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کورٹ روم میں رش ہے سکیورٹی ایشو ہوسکتا ہے،  اپنی جگہ پر واپس آجائیں۔

 عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی، عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر کارکنوں کی نعرے بازی پر اظہار برہمی کیا اور ڈی ایس پی کو بلا کر کارکنوں کو کمرے سے نکلوا دیا،پیشی کے موقع پر کیپٹن(ر) صفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رانا ثناءاللہ اور مریم نواز کی پیشی پر سابق وزیر پرویز رشید، سابق صوبائی اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال، امیر مقام، شائشتہ پرویز ملک، طلال چودھری اوردیگر رہنما اظہار یکجہتی کیلئےعدالت میں موجود تھے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer