بچوں سےزیادتی کرنیوالا ایک اور گینگ سامنےآگیا،5ملزم گرفتار

بچوں سےزیادتی کرنیوالا ایک اور گینگ سامنےآگیا،5ملزم گرفتار


پتوکی (24 نیوز) چونیاں کےبعدپتوکی میں بھی بچوں سےزیادتی کرنے والا گینگ سامنے آگیا۔پانچ رکنی گینگ بچوں سےزیادتی کی ویڈیوزبناتا اوربلیک میل کرتا،پولیس نےتین ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

پتوکی پرانی منڈی میں پانچ اوباش ملزمان کی طالب علم کے ساتھ اڑھائی سال تک زیادتی ، تصویریں اور ویڈیوز بھی بنالیں، پتوکی محلہ رضا آباد کے رہائشی طالبعلم محسن علی کو پانچوں ملزمان مختلف مقامات پر جنسی زیادتی کانشانہ بناتے رہے پولیس نے متاثرہ طالبعلم کے والد کی درخواست پرگروہ کے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان اور بھی  معصوم بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتے رہے ہیں۔

ڈی پی او  قصورزاہد نواز مروت کے نوٹس کے بعد مرکزی ملزم ساجد سمیت تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،پولیس نے ملزمان کو  حراست میں لیکر ویڈیو بنانے والے موبائل بھی برآمد کر لیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے بعد موبائل سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی مزیدویڈیوز بھی برآمدہوئیں جس کے بعد گروہ کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لئے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ڈی پی او زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer