عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر بن گئے


اسلام آباد(24نیوز)صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کےتیرہویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے صدر کا حلف اٹھالیا ہے ،   چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نو منتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا ۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان،وفاقی وزرا،وزرائے اعلیٰ اور تینوں مسلح افوا ج کے سربراہان نے شرکت کی .

 ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد صدر مملکت نے ایوان صدر کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔ 

 دوسری جانب صدر مملکت آف پاکستان کے حلف اٹھا تے ہی ان کی کراچی رہائش گاہ محمد علی سوسائٹی میں گھر پر پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔