کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

06:38 PM, 9 Sep, 2018

وقار نیازی

کراچی (24نیوز) کراچی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،  ایف بی انڈسٹریل ایریا میں شوہر نے بیوی کو نوجوان سمیت قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی ایریا بلاک اکیس سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں مکان سے ملیں، جن کی شناخت بائیس سالہ عصمت بی بی اور اٹھارہ سالہ عمیرعالم کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور باپ نے مل کر لڑکے اور لڑکی دونوں کا قتل کیاہے۔ 

ملزم صابر نے کہاکہ مقتولین کو تشدد کرنے کے بعد دوپٹے کی مدد سے گلا دبا کر قتل   کیا ہے ۔ پولس کا کہنا ہے مقتول عمیر عالم مقتولہ عصمت کا پڑوسی تھا،  ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا تھا۔ 

مزیدخبریں