تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے اچھی خبر

06:53 PM, 9 Sep, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) تھیلیسیمیا کے علاج کے لئے ہائیڈرو یوریا دوا تیار کر لی گئی ۔ دوا بار بار خون کی منتقلی کا متبادل ہو گی ۔  ڈاکٹروں کے مطابق تجربے میں دوا کا نتیجہ 80 فیصد سے زیادہ مثبت رہا۔
تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کو اب بار بار خون کی منتقلی کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا ۔  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز نے خون کی بیماری تھیلسمیا کے شکار بچوں کے لئے ہائیڈر یوریا نامی نئی دوا تیار کرلی ہے۔ این آئی بی ڈی اسپتال کے ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق ابتدائی طور پر 8 ہزار بچوں پر دوا کا تجربہ کیا گیا جو 80 فیصد کامیاب رہا۔
ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق سب سے پہلے اس دوا کا تجربہ الجزائر میں میں کیا گیا، مذکورہ دوا ایک سے بیس سال تک کی عمر کے بچوں کو دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزیدخبریں