باکسر عامرخان نے کولمبین حریف کو چت کردیا

07:27 PM, 9 Sep, 2018

وقار نیازی

برمنگھم(24نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سُپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں شکست دے دی،ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے،عامر خان نے پاکستانی ڈیمز کیلئے چندہ دینے کا اعلان کردیا۔
برمنگھم میں ہونے والی اس فائٹ کودیکھنےکے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی،ورگاس کے ایک مکے سے ایک بارعامرخان گرے مگر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔تاہم چندہی لمحوں میں ورگاس پرمکوں کی برسات کاموسم آگیا۔اگرچہ مقابلہ سخت تھا اور 12 راؤنڈزتک جاری رہا لیکن مقابلے میں عامر خان حاوی رہے۔ جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔

جیت کے بعد عامر خان نے پاکستانی ڈیمز کیلئے چندہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں