سندھ اور مری گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

سندھ اور مری گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا


کراچی، مری (24نیوز) گورنر ہاؤسز اور دیگر املاک اب اشرافیہ کیلئے نہیں بلکہ عام عوام کی پہنچ میں ہوں گے ، سندھ گورنر ہاؤس کے بعد مری گورنر ہاؤس کو بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ 

گورنر پنجاب چودھری سرور نے مری کا دورہ  کیا، گورنر پنجاب نے گورنر اینکسی بھوربن مری کو عوام کے لئے آئندہ اتوار سے صبح 9 سے چھ بجے تک کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر میٰڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ اختیارات اب  بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں ۔فیصلے اب لاہور سے نہیں بلکہ یونین کونسل کی سطح پر عوام کرے گی۔ترقیاتی منصوبوں کا اعلان عوام سے مشاورت سے ہو گا ۔تعلیم، صحت ، صاف پانی سمیت دیگر منصوبے بلدیاتی نمائندے تجویز کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے ، انتظامیہ کو سیاسی مخالفت کے لئے استعمال ہر گر نہیں کیا جائے گا، جمہوری روایات کی پاسداری کریں گے ۔

دوسری جانب نئی حکومت کے نئے اقدام نے کراچی والوں کے بھی دل جیت لیے۔ شہرقائدکے باسی چھٹی کےروز سمندر اور چڑیا گھر کی سیر کے بجائے گورنر ہاؤس کا نظارہ کرنے پہنچ گئے، گورنر ہاوس کواندرسے دیکھ کر کراچی والوں کی تو سیلفیاں ہی ختم نہیں ہوئیں ۔

گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولے جانے کے بعدعوام کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے نظارے کرتی رہی وہیں کچھ لوگ بتائے گئے اقدامات پر عمل پیرا نہ تھے ۔کراچی والوں کو اس نئے تحفے کی حفاظت بھی خود کرنی ہوگی تاکہ وہ اس قومی اثاثوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔