بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف


سکھر (24نیوز)  بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرے لگاکر خواتین کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے پارلر سیل کرتے ہوئے مالک کامران مغل کو گرفتار کرلیا۔

سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگاکر خواتین کی وڈیو بنا نے کا انکشاف ہوا ہے، ویڈیو بنانے کے بعد خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ تین سے زائد متاثرہ خواتین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران مغل نے واش روم میں کیمرے لگوا رکھے تھے اور وہی بلیک میل بھی کرتا تھا .
اس تشویشناک صورتحال کی اطلاع پر سیکشن بی، سیکشن سی اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے پارلر مالک کامران مغل کو گرفتارکیا جبکہ نصب کیے گئے خفیہ کیمرے اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔