اسلام آباد:غیرقانونی تجاوزات کیخلا ف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد:غیرقانونی تجاوزات کیخلا ف گرینڈ آپریشن


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ پہلے مرحلے میں تجارتی علاقے میں 20 سے زائد مہنگی جائیدادیں مسمار کی گئیں ۔ آپریشن کے دوسرے مرحلے دس غیرقانونی مکانات منہدم کیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ پہلے مرحلے میں تجارتی علاقے بیس سے زیادہ مہنگی جا ئیدادوں کو مسمار کیا گیا تھا جن میں پٹرول پمپ اور شاپنگ پلازے اور شادی ہال بھی شامل تھے ۔ دوسرے مرحلے میں غیرقانونی آبادیاں نشانہ تھیں ۔ 
سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا یہ دوسرا روز تھا ۔  اس موقع پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کے علاوہ سیکورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد اہلکار موجودتھے۔آپریشن کے دوسرے مرحلے کو کل بھی جاری رکھا جائے گا، سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی جانے والے گرین ایریا پر 3ہزار درخت لگائے جائیں گے۔

علاقہ مکینوں نے آپریشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو اپنے گھر اور نوکریاں ختم کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیئے تھے۔
وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے، یہ ایک مافیا ہے جو مل کر کام کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ عام لوگوں اورملازمین پر نہیں اصل مالکان پر ہاتھ ڈالا جائے۔وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے بدتمیزی کے واقعے پر میڈیا نمائندوں سے معذرت بھی کی ۔شہریار آفریدی کاکہنا تھا کہ ملک بھر بالخصوص حکومتی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا، وزیر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن مُلک بھرمیں ہوں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔