مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کررہا ہے:فردوس عاشق اعوان

مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کررہا ہے:فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے  ٹویٹ کیا کہ  حضرت امام حسینؓ کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی سلب کر لی۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسینؓ کی سنت کو زندہ کیا۔حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer