امریکہ،طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی معطلی پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

امریکہ،طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی معطلی پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان نے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی معطلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین سے خوش اسلوبی کے ساتھ افغان امن عمل پر پیش رفت جاری رکھنے اور مذاکرات سے باہمی مسئلہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور امریکی صدر کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کے بعد پاکستان کا امریکی صدر کے بیان پر باضابطہ ردعمل سامنے آگیا، پاکستان نے مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے ،ہم حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان نے مختلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے تمام فریقین پر زور بھی دیا ہے کہ صبروتحمل اور مخلصانہ طریقہ سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے، تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد  امن مذاکرات پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔