تھانوں میں سمارٹ فون لانے پر پابندی عائد

تھانوں میں سمارٹ فون لانے پر پابندی عائد


( 24نیوز ) سی پی او راولپنڈی نے پولیس ملازمین اور سائلین کے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق تشددکےواقعات روکنےکیلئے پنجاب کے تھانوں میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ,ایس ایچ اوز،انچارج انویسٹی گیشن بھی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے,کوئی بھی شہری تھانے میں سمارٹ موبائل نہیں لا سکے گا،فون کو تھانے کے گیٹ پر جمع کرانا ہوگا، سی پی او راولپنڈی کے حکم پر پولیس ملازمین پر بھی سمارٹ موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی،تھانے میں صرف ایس ایچ او اور محرر سمارٹ موبائل استعمال کرسکیں گے۔

آئی جی نے سی سی پی او سمیت تمام اضلاع کومراسلہ جاری کردیا, مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈیوٹی افسران،اہلکارموبائل فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کرتے ہیں،دوران ڈیوٹی تھانوں میں افسران،اہلکارسمارٹ فون کااستعمال نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا.

علاوہ ازیں پولیس کی حراست میں ملزمان کی موت پر راولپنڈی پولیس نے تشدد نہ کرنے کا حکم جاری کردیا، سی پی او راولپنڈی نےغیر قانونی حراست اور تشدد پر پابندی عائد کردی۔