مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کا فیصلہ اے پی سی کرے گی:احسن اقبال

مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کا فیصلہ اے پی سی کرے گی:احسن اقبال


کاموں کے(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس تشدد سے صلاح الدین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ صلاح الدین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک سال میں ملک کو دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان    کے مارچ کے سلسلہ میں جلد اے پی سی بلائیں گے،حکومت پولیس تشدد کے واقعات روکنے کے لئے قانون سازی کرے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری  احسن اقبال نے مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے گھر جاکر ان کے والڈین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer