آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل کی ملاقات


راولپنڈی(24نیوز)امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی کی سربراہی میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف میک کینزی کی سربراہی میں امریکی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں افغانستان اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

واضح رہے کہ امریکہ کے کماندر جنرل کینتھ میکنزی8ستمبر کو 17رکنی دفاعی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان پہنچے تھے،جنرل کینتھ مکینزی کاموجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔