شہبار گل اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے!!

 شہبار گل اور غریدہ فاروقی آمنے سامنے!!


لاہور(24 نیوز) شہبار گل اور غریدہ فاروقی میں ایک بار پھر جھڑپ، ایک دوسرے پر تندو تیز جملوں سے حملے کئے۔غریدہ فاروقی نے شہباز گل کو زبان کو لگام دینے کی وارننگ دیدی۔

 پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن پھر بھی تبدیلی سرکار اوکے کی رپورٹ دے رہی ہے۔ حکومتی کارکردگی پر اینکرپرسن غریدہ فاروقی کی تنقید شہباز گل کو ایک نظر نہ بھائی۔جواب دینے کے بجائے آپے سے باہرہو گئے۔

غریدہ فاروقی بھی کہاں خاموش رہنے والی تھی؟؟ کہا کہ شہباز گل صاحب بہتر ہے آپ اپنی گفتگو کو لگام دیں اور خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ سیکھیں۔ آپ کی لغو، فحش گفتگو کو نظرانداز کر رہی ہوں۔ آئندہ ایسی زبان استعمال کی تو شکایت درج کرواؤں گی۔

غریدہ فاروقی بولیں کہ حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے رہیں گے، جہاں حکومت سے غلطی ہو گی تنقید بھی کریں گے۔ شہباز گل بولے کہ ناں آپ پر ذاتی حملہ کیا ناں کروں گا۔ آپ کی تنقید کا جواب دیا ۔

شہباز گل نے مان لیا کہ یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہےلیکن ساتھ ہی کہہ دیا کہ یہ لفافے والی حکومت نہیں ۔ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں وہ سابقہ دور میں بھاگ دوڑ سے بھی نہیں ہوتے تھے۔

شہباز گل نے بعد میں اپنی ٹویٹ پر معذرت اوروضاحت کی کہ الفاظ کاچُناؤ غلط تھا۔جس پر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امیدہے کسی پربھی ذاتی حملے نہیں کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer