سینئر سری لنکن کرکٹرز کا دورہ پاکستان سے انکار

 سینئر سری لنکن کرکٹرز کا دورہ پاکستان سے انکار


 لاہور(24 نیوز) سری لنکن کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی،  اپنے ہی بورڈ کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔

 سری لنکا کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کودورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں ناکام ہوگیا، لاستھ ملنگا،دیمتھ کرونارتنے اورانجلیومیتھیوزسمیت دس کھلاڑیوں کا پاکستان آنے سے پھرانکار کر دیا،دوسری جانب سری لنکن ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔قبل ازیں  30 سری لنکن کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان کردیا ، لہیرو تھری مانے ٹی 20 اور داسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہے جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تشکیل بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer