دربار حضرت سلطان باہوؒپر10روزہ تقریبات جاری

دربار حضرت سلطان باہوؒپر10روزہ تقریبات جاری


احمد پور سیال (24 نیوز)  دربارحضرت سلطان باہوؒپر10 روزہ تقریبات جاری ہیں، مزارکو 110من عرق گلاب سےغسل دیاگیا۔غسل کی تقریب میں خانوادہ حضرت سلطان باہواوردیگرسیاسی شخصیات نےشرکت کی۔

احمد پور سیال میں دربار سلطان باہو پر شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 10 روزہ تقریبات جاری ہیں،مزار باہو کو غسل دینے کی تقریب میں صاحبزادہ نجیب سلطان، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ امیر سلطان، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد، مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات جبوآنہ، سابق وفاقی وزیر خارجہ صاحبزادہ نذیر سلطان اور سابق ضلع ناظم جھنگ صاحبزادہ سلطان حمید نے شرکت کی، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ اہل بیت کی عقیدت اور محبت کی وجہ سے ہر سال دس دن یہاں منائے جاتے ہیں۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ امیر سلطان کا کہنا تھا کہ دس روزہ تقریبات کا مقصد صرف امام حسین کو یاد کرنا نہیں بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا بھی ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز کا کہنا تھا کہ تقریب میں تمام صاحبزادگان نے یکجہتی کا پیغام دیا اور ان ایام میں امام عالی مقام کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔

مزار باہو کو عرق کے گلاب سے غسل دینے کی تقریب کے بعد رات 3 بجے کے قریب زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا،جس کے بعد زائرین مزار پر حاضری دینے کے بعد گھروں کو لوٹنا شروع ہو جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer