جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کر دیا


ملتان(24نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہے کہ  الیکشن میں مقابلہ مسلم لیگ ش اورپی ٹی آئی سے ہوگا۔ جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبہ بناکرعلاقے کی پسماندگی دورکرنا ہے۔

ملتان بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا جو حق ہے وہ اسے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہے میٹرو کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے ذوالفقاربھٹو ہی تھے‘

بعد ازاں ملتان کے علاقے قصبہ مڑل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا نے عمران خان کی تبدیلی دیکھ لی ہے۔ انکے حواریوں کے حالات تو تبدیل ہوگئے لیکن صوبے کے عوام وہیں کھڑے ہیں۔

  بلاول بھٹوزرداری کامزید کہنا تھاکہ میاں نواز شریف اور عمران خان اصل میں ایک ہی ہیں۔ انکی پرورش ایک ہی سیاسی سکول سے ہوئی ہے