انتظارقتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآگئی

انتظارقتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآگئی


کراچی( 24نیوز ) انتظارقتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآگئی،جے آئی ٹی نے ایس ایس پی مقدس حیدرکے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق تیرا جنوری سال دوہزار اٹھارہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کرلی۔
جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق مدیحہ کیانی کو نشہ آور اشیا کھلا کر بیان ریکارڈ کیا گیا مدیحہ کیا نی اور مقدس حیدر کے درمیان کوئی تعلق ثابت نہ ہوسکا،پولیس پارٹی نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس تھے ۔
انتظار قتل کیس کی تحقیقات کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے مجموعی طور پر 6 اجلاس بلائے گئے۔ مقتول انتظار کے والد سمیت 17 افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں ۔