گاہگ کے روپ میں ڈاکو جیولری دوکان کا صفایا کرگئے


اسلام آباد(24نیوز) گاہگ کے روپ میں آنے والے 6 مسلح ڈاکووں جیولر شاپ سے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاخمت کرنے پر 3 دکاندار زخمی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ آر اے بازار کی حدود ٹنچ بھاٹہ میں 6 مسلح ڈاکووں ایک جیولر شاپ پر گاہگ بن کر آئے اور سناروں کو یرغمال بنالیا۔ مسلح ڈاکووں جیولری شاپ کا صفایا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر دوکان مالک اور اس کے بیٹے سمیت گارڈ کو گولیاں مار کے زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کرنے میں مصروف ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرز بھی مریضوں پر تشدد کرنے لگے

 واقع کے بعد مصروف ترین بازار کے تاجروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیا۔ تاجروں نے ڈاکووں اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ عدم تحفظ کا شکار تاجروں نے ملزمان کے گرفتار نہ ہونے پر بڑے احتجاج کی دھمکی دے دی۔