ملک کے مختلف شہروں میں موسم خوشگوار

ملک کے مختلف شہروں میں موسم خوشگوار


24نیوز: شہر اقتدار سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں بارش تو کہیں ژالہ باری ہوئی۔ کہیں موسم خوشگوار ہوا۔ تو کہیں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

 تفصیلات کے مطابق کوہاٹ اورضلع کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ تیزبارش اور ژالہ باری ہوئی۔ جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔مہمندایجنسی کی تحصیل صافی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ پھلوں کےباغات کوبھی نقصان پہنچا۔

چکوال اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ بارش سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکینڈل کوئین 'میرا' کے آئے روز نکاحوں کا سلسلہ کب ختم ہو گا؟
 
پشاورشہراورگردونواح میں ہلکی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری رہا۔ مری میں بھی ژالہ باری ہوئی۔مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں محفوظ کیا۔مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ فوٹوگرافی نوازشریف کا مشغلہ رہا ہے۔

سخی سرور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سےشہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے تلہ گنگ میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔شہر میں جگہ جگہ پانی کھڑاہوگیا۔بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے