خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو ڈیڈ لائن دے دی

خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کو ڈیڈ لائن دے دی


کراچی (24نیوز) شہر قائد میں سیاسی صورتحال خاصی دلچسپ ہو چکی ہے۔ ایک بعد دوسری پریس کانفرنس، پہلے خالد مقبول صدیقی نے پی آئی بی والوں کو بہادر آباد آمد کی دعوت دی۔ پھر شام کو ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

24 نیوز کے مطابق متحدہ پاکستان بہادر آباد اور پی آئی بی میں خلیج ختم نہ ہوئی۔ دونوں طرف سے محبت، شکوے، شکاتیوں کا سلسلہ جوں کا توں جاری ہے۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار اور ان کے حمایتیوں کے لیے 16 اپریل تک کی ڈٰیڈ لائن دے دی۔ انھوں نے کہا کہ 16 اپریل تک واپس آجائیں بعد میں آئیں گے تو پھر ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: کراچی کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ’نیپرا‘ کا بڑا اعلان 

دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار بھی خالد مقبول کی ٹھنڈے لہجہ میں گرم پریس کانفرنس کا جواب دینے میدان میں آ گئے۔ پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ خالد مقبول صدیقی ایک نمائشی سربراہ ہے۔ ان کے پاس دو تہائی کی اکثریت نہیں ہے۔ بہادرآباد میں خالد مقبول نہیں بلکہ کوئی اور سربراہ ہیں۔

فاروق ستار نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مجھے کسی کی ڈیڈلائن کی ضرورت نہیں۔ میں کارکن تھا، کارکن ہوں اور ہمیشہ کارکن کی رہوں گا۔