پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں چھ افراد جاں بحق

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں چھ افراد جاں بحق


پشاور (24نیوز) خیبرپختونخوا کےدیگرعلاقوں میں طوفان،تیزہواؤں، بارش اورآندھی کےباعث متعددمکانات کی چھتیں گرگئیں، مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کےدیگرعلاقوں میں طوفان،تیزہواؤں، بارش اورآندھی نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے متعددمکانات کی چھتیں گرگئیں، مختلف حادثات میں چھ افراد جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے، پشاور میں میں تین افرادکی جان گئی جبکہ 42زخمی ہوئے،ادھرصوابی میں گھرکی چھت گرنےسے5خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

جمرود میں گھرکی دیوارگرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا،پشاورمیں بارش کے باعث بی آرٹی سٹیشن کی سیلنگ بھی اکھڑگئی جبکہ مالاکنڈمیں بھی تیرآندھی اوربارش کےباعث سائن بورڈگرگئے۔