اپوزیشن لیڈرشہبازشریف لندن روانہ

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف لندن روانہ


لاہور(24نیوز)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف لندن روانہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ اللہ نےچھوٹے بیٹے کو فرزند ،بڑے کو 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سےنوازا ہے،نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے اب تک ان بچوں کو نہیں دیکھ سکا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےسوشل میڈیا پہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ'اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے،نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'معزز عدالتوں کے حکم کے تحت مجھے ضمانت ملی ہے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جا چکا ہے'، ان حالات میں میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں تاکہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھ سکوں اوراپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آجاؤں گا'۔