امریکا نے یورپی یونین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 امریکا نے یورپی یونین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکا نے یورپی یونین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، نئے تجارتی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ سبسڈی کا معاملہ گزشتہ 14 برسوں سے عدالت میں ہے تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ اس پر ایکشن لیا جائے، وائٹ ہاؤس کی طرف سے کہا گیا کہ اس کا مقصد یورپی یونین کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کے برعکس سول استعمال کے لیے بڑے ہوائی جہازوں کے لیے ملنے والی مالی اعانتوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ یورپی طیارہ ساز ادارے ایئربس کو ملنے والی سبسڈی سے متعلق تنازعے میں امریکا نے یورپی مصنوعات کے خلاف نئے تجارتی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے،اس بیان میں مزید کہا گیا کہ جب اس نقصان دہ سبسڈی کا خاتمہ ہو جائے گا تو جوابی طور پر امریکا کی طرف سے عائد کردہ اضافی محصولات کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER