بھارتی الیکشن بھی خون میں نہا گیا

بھارتی الیکشن بھی خون میں نہا گیا


نئی دہلی(24نیوز)  بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے سیاسی قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،دو الگ الگ واقعات میں ابتک 7 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات سے پہلے سیاسی قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، دو الگ الگ واقعات میں اب تک 7 افراد قتل ہو چکے ہیں ،چھتیس گڑھ میں ماؤباغیوں نے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے قافلے کو بارودی ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھیما منڈاوی اور 5 پولیس اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی ایک مقامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو سیاسی کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے،واضح رہے کہ بھارت میں کل سے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔