کراچی کی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر۔۔۔

 کراچی کی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر۔۔۔


کراچی( 24نیوز ) کراچی والوں کےلئے ایک اور بُری خبرآگئی، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 23 روپے فی لٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کے نئے ریٹ کا اعلان کردیا ہے، فارم ایکشن کمیٹی نے ریٹ 108 روپیہ فی لیٹر مقرر کیا ہے، جس پر عمل درآمد کا عندیہ دیا گیا اس طرح دودھ کی فی 37.5 لیٹر قیمت 4 ہزار 50 روپے ہو جائے گی، تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابھی دودھ پرانے نرخ 94روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائےگا، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کا فیصلہ عوام دشمنی کے مترادف ہے، دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد صارفین کے لئے فی لیٹر 120 روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ حکومتی سطح پر اس فیصلے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER