پاک افغان سرحد کے قریب طالبان کا حملہ،20افغان فوجی ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب طالبان کا حملہ،20افغان فوجی ہلاک


کابل(24 نیوز) پاک افغان سرحد کے قریب رات گئے  طالبان نے جنوبی افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 افغان فوجی ہلاک کردئیے۔

قندھار میں صوبائی کونسل کے رکن محمد یوسف نے بتایا کہ پیر کی رات ضلع شورابک میں کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے،صوبائی گورنر آفس کے ایک آفیشل نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان فوجی بھی شامل ہیں لیکن وہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے۔

افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمے داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہتھیاروں پر بھی قبضہ کرلیا،ادھر شمالی صوبے کے گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا کہ ساری پل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ اڈے پر طالبان نے حملہ کر کے سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 5 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ضلع سنگ چرک میں پیر کی رات کیا گیا جس میں 7 افراد زخمی بھی ہوئےاس حملے کے حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ امانی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer