بزرگ پاکستانی نے ڈبل ڈیکر سائیکل تیار کرلی



ملتان (24 نیوز) ملتان کے 65 سالہ بزرگ غلام حسین نے اپنی مدد آپ کے تحت تین دن میں ڈبل ڈیکر سائیکل تیار کر لی جو کہ ملتان کی سڑکوں پر مختلف کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یوں تو ہم سب ڈبل ڈیکر بس سے آشنا ہیں مگر ملتان کے 65 سالہ بزرگ غلام حسین نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل اس طرح فٹ کی کر دی ہے کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی ہے،پیشے سے لوہار بزرگ نے یہ سائیکل صرف تین دن میں تیار کی ہے،جس کی اونچائی پانچ فٹ پانچ انچ ہے۔

ملتان میں ڈبل ڈیکر سائیکل سوار کے خوب چرچے ہیں کیونکہ یہ بزرگ ملتان کی سڑکوں پر مختلف کرتب کرتا دکھائی دیتا ہے،بزرگ سائیکل سوار کا کہناہے کہ میں پچھلے کئی سالوں سے سائیکل بنا اور چلا رہا ہوں، ڈبل ڈیکر سائیکل چلانا اور بنانا میرا شوق تھا اس لئے سائیکل چلا کر خوب لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ملتان کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بس کی بجائے ڈبل ڈیکر بزرگ سائیکل سوار مختلف کرتب کرتا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،

اظہر تھراج

Senior Content Writer