بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار یا گمشدگی،قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس معمہ بن گئی

بوائے فرینڈ کے ساتھ فرار یا گمشدگی،قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس معمہ بن گئی


لاہور( 24نیوز ) قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس پیرس میں لاپتہ ہوگئی،فضائی میزبان گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پی کے 733پر گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ائیر ہوسٹس شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس سےلاپتہ ہوئی، بیس انچارج لاہور کا کہنا تھا کہ فضائی میزبان گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پی کے 733پر گئی تھی، نجمہ قریشی سے شازیہ نے سفارشی بنیادوں پر پیرس کی ڈیوٹی لگوائی تھی، ائیر ہوسٹس پیرس کے ہوٹل میں جاکر لاپتہ ہوگئی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھاکہ فضائی میزبان کا کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے، پیرس میں موجود پی آئی اے کےسٹیشن منیجر نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی تھی جبکہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے صورتحال پر کوئی موقف یا کارروائی نہیں کی، ائیرہوسٹس شازیہ اپنے بوائے فرینڈ ملک عدنان کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہوئی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER