سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلرسبکدوشی کےبعد اپنےوطن واپس پہنچ گئے

سابق جرمن سفیر مارٹن کوبلرسبکدوشی کےبعد اپنےوطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کودکھانےوالےجرمن سفیر مارٹن کوبلرسبکدوشی کےبعد جرمنی واپس پہنچ گئے، ان کی اپنائیت نے پاکستانیوں کےدل میں گھربنایا، جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی پاکستان کیلئےخدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

 جرمنی کےپاکستان میں سابق سفیرمارٹن کوبلر کا نام دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے والے غیر ملکیوں میں صف اول میں شمارہوتا ہے، مارٹن کوبلراپنے شعبے کے منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں جو سفارتکاری کے علاوہ اقوام متحدہ کے خصوصی مشنز پربھی خدمات سرانجام دےچکےہیں۔مارٹن کوبلرنے 10اگست2017 کوبطورسفارتکار پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالیں اورجلد ہی منفرد انداز سے پاکستانیوں کےدلوں میں گھرکرگئے، جرمن سفیرکو پاکستان کی ثقافت اورمہمان نوازی نے اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اس خوبصورت خطہ ارض کو دنیا بھرمیں متعارف کرنےکابیڑا اٹھالیا۔

جرمن سفیر نے نا صرف پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیر کی بلکہ سوشل میڈیا پرویڈیوز شیئرکرکے دوسروں کو بھی پاکستان آنےکامشورہ دیا، انہوں نے پاکستان کےہررنگ کومثبت چہرہ بناکردنیا کے سامنے اجاگرکیا،ان کی اپنائیت نے ہر خاص وعام کےدل میں گھربنایا۔ مارٹن کوبلرنے اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ پاکستان سےرخصت ہونے پر بہت اداس ہیں لیکن ایک عام سیاح کی حیثیت سے پاکستان آتے رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer