"شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے"



اسلام آباد(24 نیوز) جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہیدوں اور غازیوں کو اعزازت دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف نے شہدا کے ورثا اور غازیوں کو اعزازت عطا کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 35 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 36 افسران و اہلکاروں کو تمغہ بسالت دیاگیا، پاک فوج کے 7 اہلکاروں کو اقوام متحدہ میڈلز دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں اور بہادری کو سہراہا اور قوم کے تعاون اور جرات کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں امن ، فوجی جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی مرہون منت ہے، شہداءاور غازی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔