کراچی، ایک بار پھر دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان

کراچی، ایک بار پھر دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان


کراچی(24نیوز) کراچی میں ایک بار پھر  دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا گیا.

رمضان المبارک سے قبل دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ 2016 میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھاجس کے بعد سرکاری نرخ کے مطابق فی لیٹر دودھ کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 64 روپے سے بڑھ کر75روپے فی لیٹر ہوگیا تھا،2017 میں ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سرکاری نرخ کے مطابق 10 روپے اضافے کے ساتھ دودھ کی قیمت فی لیٹر75سے بڑھ کر 85 روپے مقرر کی گئی تھی۔

2018 میں ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کیا گیا جس کےبعددودھ کی قیمت میں9روپے سے بڑھا کر85 سے94 روپے مقررکردی گئی تھی،اب 2019 میں ایک بارپھرڈیری فارمرز کی جانب سے اضافہ کے بعد 94 روپے فی لیٹر سے 120 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔