اداکارہ حمیمہ ملک کا ہراساں کیے جانے الزام

اداکارہ حمیمہ ملک کا ہراساں کیے جانے الزام


بالی وڈ  انڈسٹری میں کام کرنے والی مشہور پاکستانی اداکارا حمیمہ ملک بھی می ٹو کا حصہ بن گئیں۔ انھوں نے  الزام عائد کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہراساں کیا گیا۔

اداکارہ حمیمہ ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہراساں کیا گیا۔ حمیمہ ملک نے ہراساں کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن بتایا ہے کہ ہراساں کرنے والا ہوٹل میں ان کے برابر والے کمرے میں ٹھہرا ہوا تھا۔ حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہراساں کرنے والے شخص نے رات 2 بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔

حمیمہ ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ  ہراساں کرنے والے نے مجھے کمرے میں روتے سنا تو ہمدردی جتائی اور کہا کہ آپ کے لیے فکرمند ہوں، آپ چاہیں تو ہم باہر چل سکتے ہیں۔ اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کے مکالمے بھی شئیر کیے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔