کیپٹن(ر) صفدر کی طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل

کیپٹن(ر) صفدر کی طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل


نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو صحت کے خراب ہونے پر  اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال کے وارڈ کو سب جیل قرار دےدیا گیا۔

ایون فیلڈ ہاؤس میں سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال  منتقل کردیا گیا ہے۔ کپیٹن صفدر کو اسی وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف کو رکھا گیا تھا۔پمز اسپتال کے ڈاکٹر مشہود کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے ابتدائی میڈیکل چیک اپ کے بعد کپیٹن صفدر کو ہسپتال میں داخل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیمہ ملک کا ہراساں کیے جانے الزام 

ہسپتال ذرائع کےمطابق کیپٹن صفدر کا بلڈ پریشر نارمل جبکہ شوگر لیول زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ ڈیرھ سال قبل ان کا معدے کا آپریشن بھی ہوا تھا، انہیں جیل میں چار روز سے قبض کی شکایت تھی 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔