صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا


اسلام آباد( 24نیوز ) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا،25 جولائی کو عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

8 اگست کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی گئی تھی، جس میں اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا تھا،نگران وزیراعظم نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی، جس کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب کے متوقع وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا

صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز سمری کو منظور کرتے ہوئے اسے پارلیمانی امور کو بھجوا دیا تھا،13 اگست کو ہونے والے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے،نومنتخب اسمبلیاں سپیکرز،ڈپٹی سپیکرز،قائدایوان اور قائدحزب اختلاف کا انتخاب کرینگی۔