راجر کپ ٹینس ٹورنامنٹ:بڑے مقابلے،بڑی جیت

راجر کپ ٹینس ٹورنامنٹ:بڑے مقابلے،بڑی جیت


اوٹاوا( 24نیوز )عالمی نمبر تین جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیور نے روس کے ڈینل مینواڈیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی،راجر کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ون رافئیل نڈال نے شاندار جیت کے بعد کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، سربین ٹینس سٹار نواک جوکوویچ اپنے میچ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے ناک آو¿ٹ ہوگئے۔

کینیڈا میں ہونے والے راجرز کپ کے پری کوارٹرفائنل مقابلے میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے سوئٹرز لینڈ کے سٹین واویرینیکا کو دلچسب مقابلے کے بعد 6-7 اور 6-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔

پڑھنا مت بھولیں:   خواتین کو خطروں کا کھلاڑی بننے کا شوق

ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں گریس کے سٹیفونس سیٹسیپاس نے سابق نمبر ون نواک جوکوویچ کو 3-6 , 7-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کردیا۔ گریس کے ٹینس کھلاڑی پہلی بار راجرز کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

عالمی نمبر تین جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زیور نے روس کے ڈینل مینواڈیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائے گے ۔