ماہرین نے پانی بچانے کا راز بتا دیا

ماہرین نے پانی بچانے کا راز بتا دیا


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد میں فوز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سیمینار میں مقررین پانی ذخیرہ کرنے اور پانی ضائع ہونے سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان میں بڑھتی ہوئی پانی کی کمی اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے اسلام آباد میں سمینار کا اہتمام کیا گیا،، جہاں پانی اور بجلی کی بچت اور منصوبوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی، نفیسہ خٹک اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ایک طرف ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے تو دوسری طرف دستیاب پانی کو ضائع ہونے سے بچانا بھی اہم ہے۔

پڑھنا مت بھولیں:   ایسا پھل جسے دل سلام کرتا ہے،پاکستان میں کہاں پایا جاتا ہے؟
پروگرام کے آرگنائیزرز کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پانی کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے چین سے مل کر سولر سسٹم لگانے کا کام بھی شروع کیا گیا ہے جس سے پانی اور بجلی دونوں کی بچت ہوسکے گی۔
مستقبل میں پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس قلت کے سبب کاروبار، کھیت اور ابادیوں کو قحط جیسی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیئے زیادہ سے زیادہ پانی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔