لڑکی کے ساتھ زیادتی، دادی کا حیران کن بیان

لڑکی کے ساتھ زیادتی، دادی کا حیران کن بیان


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقہ گلشن معمارفارم ہاؤس میں زیادتی کاشکارلڑکی کی دادی نے ابتدائی بیان پولیس کو قلمبند کرادیا۔ لڑکی کی دادی کا کہنا ہے کہ نرما اس سے قبل چار بار گھر سے بھاگ چکی ہے ۔

لیڈی ایم ایل او سمیعہ نے زیادتی کی تصدیق کردی جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹرسلیم کہاہے کہ لڑکی کی زیادتی کیلئے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بجھوادئیے گئے ہیں۔ لڑکی کے چچا اور دادی عباسی شہید بھی اسپتال پہنچ گئے۔ لڑکی کے چاچا نے کہا  کہ نرماکاذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے وہ اس سے پہلے بھی گھرسے بھاگ چکی ہے . 

یہ بھی پڑھیں: ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار
لڑکی کی دادی کا کہنا ہے کہ نرما اس سے قبل 4 مرتبہ گھر سے بھاگ چکی ہے۔ایک مرتبہ بھاگی تو ایک ماہ بعد ملی تھی ۔ اس وجہ سے  اب  ہم پولیس میں بھی رپورٹ نہیں کراتے۔   متاثرہ لڑکی کی دادی کا مزید کہنا تھا کہ جب تھانے جاتے ہیں تو تھانے والے مذاق اڑاتے کہ دوبارہ بھاگ گئی ۔ دادی نے بتایا کہ نرما کے والدین اب ساتھ نہیں رہتے ۔ متاثرہ لڑکی کی دادی کے مطابق نرما کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔