مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی


غزہ(24نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے ظلم کی انتہا کر دی۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فورسز نے بڑے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز اور فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔مقبوضہ کشمیر کی طرح فلسطین میں بھی آئے روز مسلمانوں کا قتل عام ہوتا ہے، مردوں سمیت خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری

اسرائیلی فورسز نے تازہ کارروائی میں ظلم کی انتہا کر ڈالی ہے۔ایک بیٹی کے سامنے اس کے باپ کو زمین پر لٹا کر بری طرح مارا پیٹا، تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی کو اس کی بیوی بچانے کیلئے آگے بڑھی، لیکن فوجیوں نے بڑی بے دردی سے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر دور پھینک دیا۔کچھ ہی فاصلے پر کھڑی بیٹی اپنے والدین پر ظلم ہوتا دیکھ کر چیختی چلاتی رہی، لیکن کون سنتا، وہاں موجود چند اور فلسطینی خواتین نے اسرائیلی فوجیوں سے مزاحمت کی کوشش کی، لیکن انہیں بھی سخت بے حرمتی کا سامنا کرنا پڑا۔
سوال یہ ہے کہ کہاں ہیں عالمی امن کے ٹھیکیدار، کون ہے جو بھارت اور فلسطین جیسے بدمست ہاتھیوں کو نکیل ڈالے گا؟

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔