نجفی بابا کون؟

نجفی بابا کون؟


پشاور(24نیوز)  چھیاسی سالہ نجفی بابا نے پاکستان بنتے دیکھا۔ قیام پاکستان کی ہرجدوجہد میں پیش پیش رہے۔ تحریک پاکستان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
 عبدالقدیر نجفی  جنہوں نے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھا۔عمر ہے 86 سال کا نجفی بابا   لیکن دل دھڑکتا ہے آج بھی اسی جذبے سے جس جذبے سےتحریک پاکستان میں حصہ لیا ۔  بابا نجفی تحریک آزادی کی ایسی شخصیت ہیں جو قیام پاکستان کی ہرجدوجہد میں پیش پیش رہے۔ موجودہ حکومتوں سے نالاں بابا نجفی ہمیشہ کی طرح پھر بھی پرامید ہیں کہ اس پاکستان کی منزل دور نہیں جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔