نوجوانوں نے پاکستانی تاریخ رنگوں میں ڈھال دی

نوجوانوں نے پاکستانی تاریخ رنگوں میں ڈھال دی


گو جرانوالہ( 24نیوز )گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی فائن آرٹس گیلری میں جشن آزادی کی مناسبت سے نوجوان طلبہ کی تیار کی گئی پینٹنگز نمائش کیلئے رکھی گئیںجس میں پاکستان کی تاریخ اور اس کی ثقافت کے رنگ نمایاں دکھائی دئیے۔
کینوس پر بکھرے رنگوں میں کہیں پاکستان کے خوبصورت قدرتی مناظر تو کہیں اس میں بسنے والے لوگوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا، طلبہ نے اپنی پینٹنگز پر حاضرین سے خوب داد سمیٹی، جس پر ان کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

 نجفی بابا کون؟
جہاں طلبہ نے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا، وہیں تاریخ کی کچھ یادوں کو بھی اپنے برش کی مدد سے انتہائی خوبصورتی سے اتارا، کہ دیکھنے والوں کو اپنے بزرگوں کی قربانیاں یاد آگئیں، اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے وطن سے بے حد محبت ہے اس کی شان بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
طلبہ نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں ملک میں آنے والی تبدیلی کو بھی اپنی پینٹنگز میں نمایاں کرنے کی کوشش کی۔