کون جیتا،کون ہارا؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

کون جیتا،کون ہارا؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا


اسلام آباد( 24نیوز )سپریم کورٹ نے این اے 91 سے لیگی امیدوار ذوالفقار بھٹی اور پی پی 177 قصور سے پی آئی ٹی کے محمد ہاشم ڈوگر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا,این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی لیگی امیدوار جنید انوار کی اپیل منظور،پی پی 123 سے پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم ،پی ایس 82 جامشورو سے ملک اسد کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔

این اے 91 سرگودھا میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ذولفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے،عامر سلطان چیمہ نے 27 جولائی کو آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لیگی کامیاب امیدوار جنید انوار کی اپیل منظور کر لی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حلقہ کو منتخب نمائندے سے محروم نہیں کر سکتے,عدالت نے الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری اشفاق کو نوٹس جاری کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے خوشخبری سنادی

این اے 91 سرگودھا میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن ذولفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے،عامر سلطان چیمہ نے 27 جولائی کو آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی،29 جولائی کو آر او نے درخواست خارج کر دی تھی۔

سپریم کورٹ نے پی پی 123 سے پی ٹی آئی کی امیدوار سیدہ سونیا علی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، سونیا علی دوبارہ گنتی میں مخالف امیدوار سید قطب علی شاہ سے 17 ووٹوں سے ہار گئی تھیں، سونیا علی کے وکیل نے کہا کہ دوبارہ گنتی کا حکم دینا ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: عمران خان وزیراعظم کا حلف کب اٹھائیں گے؟

پی پی 177 قصور 4 میں دوبارہ گنتی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما کرنل ر محمد ہاشم ڈوگر کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ، کرنل ر محمد ہاشم ڈوگر کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے دو دن میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا,ایک ہفتہ گزر گیا تاحال گنتی مکمل نہیں ہوئی, اس پر سپریم کورٹ نے ری کاونٹنگ فوراً روک کر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے پی ایس 82 جامشورو سے ملک اسد کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا، سندھ ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا،اسد سکندر پی ایس 82 جامشورو سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پراپم پی اے منتخب ہوئے تھے۔