عمران خان کی حکومتی ٹیم میں کون کون شامل؟نام سامنے آگئے


اسلام آباد( 24نیوز )تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی،گورنر پنجاب کیلئے ناموں کا اعلان کردیا،اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر اور چودھری محمد سرور گورنر پنجاب ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہونگے،اسد قیصرنے تمام جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے، رویہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسدقیصرنے کے پی اسمبلی کو5سال بہترطورپرچلایا،،چودھری محمد سرور کو پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے،چودھری سرور گورنر رہ چکے ہیں گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں،وہ سیاسی استحکام کیلئے بہتر کام کریں گے،چودھری سرور پنجاب کی سیاست جانتے ہیں، وہ پارلیمانی بورڈ کا حصہ بھی تھے،ایم کیوایم،مسلم لیگ ق اورشیخ رشیدکے تعاون کے شکرگزارہیں۔


شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آچکے ہیں،کل کراچی میں پیرپگارا اور جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات ہوئی ،جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی ان کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے،حمایت کرنے پر تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان عمران خان کریں گے ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جائے گا جب کہ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ اور شیریں مزاری کو وزیر دفاع بنایا جائے گا، خیبرپختونخوا مین شہرام ترکئی کو دوبارہ سینئر وزیر صحت اور سائنس ٹیکنالوجی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عاطف خان کو تعلیم اور توانائی کے قلمندان دیئے جائیں گے۔