بھارتی ہائی کمشنز کی عمران خان سے ملاقات، پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال

بھارتی ہائی کمشنز کی عمران خان سے ملاقات، پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(24نیوز) بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی بنی گالہ آمد،  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی.  اجے بساریہ نے عمران خان کوجیت پرمبارک بھی دی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سےبنی گالا میں ملاقات کی۔  ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر  نے عمران خان کی  جیت پر بھارتی صدر کی جانب سے مبارکباد  دی۔بھارتی سفیر نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کے ساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان وزیراعظم کا حلف کب اٹھائیں گے؟ 

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی صدر کا پیغام پہنچانے پر بھارتی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔