مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال، نایاب نسل کے بکرے توجہ کا مرکز

مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال، نایاب نسل کے بکرے توجہ کا مرکز


کراچی( 24نیوز ) عید قربان کے قریب آتے ہی جہاں بھاری بھرکم جانور منڈیوں کی رونق بنے ہوئے ہیں وہیں بکروں کی ایک نایاب نسل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف ٹی سی پر قائم عارضی مویشی منڈی میں ٹاپرے بسل کی نسل کے یہ بکرے دیکھنے میں تو کافی معصوم لگتے ہیں لیکن درحقیقت یہ اس منڈی کے ڈان مشہود ہیں۔ اچھلتے کودتے اورایک دوسرے کو ٹکریں مارتے ان چھوٹے چھوٹے بکروں کو ہلکا مت لیجئے گا کیونکہ انکی بھاری بھرکم قیمتیں انہیں سب میں ممتاز بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پشارر سمیت ملک بھر میں مویشی منڈیاں قائم 

کھیل کود کے شوقین اورچھوٹے قد کے یہ بکرے یوں تو کھانے میں بادام،  دیسی گھی اوردودھ پیتے ہیں مگر دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے یہ کچھ کھاتے ہی نہیں۔