رواں سال کا آخری سورج گرہن 11اگست کو دیکھا جائے گا

رواں سال کا آخری سورج گرہن 11اگست کو دیکھا جائے گا


  24نیوز : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔ یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیاء کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:فیس بک کی جانب سے بچوں کیلئے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف 

سورج کو گرہن اُس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اور اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito