عید کیلئے اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ جاری کردیئے

عید کیلئے اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ جاری کردیئے


کراچی(24 نیوز) عید الضحیٰ پر عوام کو نئے نئے نوٹوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے 284 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 274 ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کیے گئے جبکہ 10 ارب روپے اسٹیٹ بینک کی کیش کاونٹرز سے جاری کیے گئے۔

کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 12 ارب روپے کے 100 روپے مالیت تک کے نئے نوٹ جاری کیے گئے اور عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم آپریشنز کو مؤثرانداز میں جاری رکھنے کے لیے کمرشل بینکوں کو بڑی مالیت کے کے نئے اور عمدہ معیار کے اے ٹی ایم نوٹ بھی فراہم کیے گئے۔