غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب

غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب


ریاض( 24نیوز ) مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال ہوا ہے، غلاف میں سونے اور چاندی کی تاریں بھی استعمال کی گئی ہیں، غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔

اس سال انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب رات کے وقت منعقد کی تاکہ صبح طواف کے لیے آنے والوں کو زحمت سے بچایا جاسکے، ہر سال 9ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں لاکھوں عازمین آج فریضہ حج ادا کریں گے،22لاکھ سے زائد عازمین منیٰ میں موجود ہیں،میدان عرفات میں آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ اداکیاجائےگا۔